بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی کوریا بیلسٹگ میزائل فائر کیا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا ا دعویٰ

جاپان کے کوسٹ گارڈ اور جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر کی جانب داغا گیا۔ابتدائی طور پر لانچ کی اطلاع ملنے کے تقریباً 20 منٹ بعد جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ میزائل پہلے ہی گر چکا ہے۔

براڈکاسٹر این ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا ہے۔یہ میزائل ایک ایسے موقع پر لانچ کیا گیا ہے جب سیئول اور ٹوکیو کے حکام نے انتباہ جاری کیا تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا اس مہینے ایک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کی تمام بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی عائد ہے تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ میزائل تجربات اپنے دفاع کے حق کے طور پر کرتا ہے۔میزائل لانچ کے آدھے گھنٹے سے بھی کے اندر شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے وزارت دفاع کی طرف سے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکا اور جنوبی کوریا پر فوجی مشقوں، طاقت کی نمائش اور جوہری جنگ کی منصوبہ بندی کے ذریعے تناؤ بڑھانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اتوار کو وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں امریکی جوہری طاقت کی حامل آبدوز یو ایس ایس میسوری کی آمد کا حوالہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی مسلح افواج امریکا اور اس کی اتحادی افواج کی جوہری جنگ کو بھڑکانے کی کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بناتے ہوئے جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کو یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیے  پاکستانی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز مطالعاتی دورے پر جنوبی کوریا روانہ
Back to top button