بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل ائیرپورٹ پر داغے کے راکٹ امریکی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ

چھ راکٹ ایک کار میں نصب تھے، ایک راکٹ عمارت پر لگا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

امریکی انخلا کی ڈیڈ لائن نزدیک آنے کے ساتھ کابل ایئرپورٹ پر حملوں میں اضافہ ہوگیا، حامد کرزئی ایئرپورٹ پر داغے گئے راکٹ امریکی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیے گئے۔

چھ راکٹ ایک کار میں نصب تھے، ایک راکٹ عمارت پر لگا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

گزشتہ روز امریکا نے کابل میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں چھ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد مارے گئے۔

امریکا کا دعویٰ ہے کہ بارودی مواد بھرنے والے داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

طالبان نے بغیر اجازت امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا کہ اگر کوئی خطرہ ہے تو طالبان کو آگاہ کیا جائے۔

Back to top button