بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر جوابی حملے، 198 شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 198 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل کے غزہ پر جوابی حملے جاری ہیں۔

غزہ حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں 198 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے  غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں دواؤں اور بنیادی ضروری اشیاء کی پہلے ہی قلت ہے اور موجودہ صورت حال میں حالات مزید دگرگوں ہوگئے ہیں۔

 

مزید پڑھیے  ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
Back to top button