بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترکیہ میں راکٹ اور بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

ترکیہ میں راکٹ اور بارودی مواد بنانے والی فیکٹری ’مکینیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری‘ (ایم کے ای) میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے دارالخلافہ انقرہ سے 40 کلومیٹر کے مفاصلے پر قائم فیکٹری میں  زوردار دھماکے سے کئی افراد زخمی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ترک محکمہ دفاع کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ڈائنامائٹ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے سبب ہوا ہے۔ترک ڈپٹی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ دفاع کے حکام کی جانب سے فیکٹری کے اندر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں کوئی بھی غیرمعمولی بات نظر نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکٹری میں ہمارے ورکرز نارمل انداز میں اپنا کام کر رہے  ہیں کہ اچانک دھماکہ ہو جاتا ہے۔ترک محکمہ دفاع کے مطابق عدالتی اور انتظامی سطح پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ صدر کو بھی واقعے سے متعلق آگاہی دے دی گئی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  میکسیکو میں مسلح گروپ کی کرسمس  کی روایتی پارٹی پر فائرنگ سے 12 ہلاک
Back to top button