بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرسٹیانو رونالڈو  انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں 12 سال بعد واپس

رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ  ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کےکلب یووینٹس چلےگئے تھے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں 12 سال بعد واپس آگئے ۔

انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلب اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ اطالوی کلب یووینٹس سے رونالڈو کےمانچسٹر یونائیٹڈ میں ٹرانسفر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ  کا کہنا ہےکہ کلب کا ہر فرد رونالڈو کی دوبارہ کلب میں واپسی پر اُنہیں خوش آمدیدکہتا ہے۔

خیال رہےکہ رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ  ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کےکلب یووینٹس چلےگئے تھے ۔

 5 مرتبہ بیلن ڈ ی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں 30 ٹائٹل جیتے ہیں ان میں5 مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ، 4 مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ، انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں 7 لیگ ٹائٹلز اور اپنے ملک کے لیے یورپیئن چیمپئن شپ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔

Back to top button