بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 13ستمبر کو طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے پی سی بی کے 36ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا اجلاس 13 ستمبر (پیر) کو طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمشنر نے یہ فیصلہ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ مذکورہ تاریخ پر بی او جی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ تین سال کے لئے بی او جی کا رکن نامزد کیا ہے۔

بی او جی کے دیگر پانچ ارکان میں عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، عارف سعید اور جاوید قریشی شامل ہیں. یہ تمام ارکان بحیثیت آزاد رکن بی او جی کا حصہ ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان بھی بی او جی میں شامل ہیں۔

Back to top button