بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین، وزیراعظم شبلی فراز اور ان کی ٹیم کے متعرف

دنیا نے ہماری کورونا کے خلاف حکمت عملی کی تعریف کی جس میں این سی او سی نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک میں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن کے نتائج سب تسلیم کریں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ملک میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے یہ لگنے لگا ہے کہ پاکستان میں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والےتمام امیدوار نتائج تسلیم کریں گے۔

انہوں نے وفاقی وزیر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران نے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے کہاکہ دنیا نے ہماری کورونا کے خلاف حکمت عملی کی تعریف کی جس میں این سی او سی نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔ 

Back to top button