بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارت خطے کا امن تباہ کر رہا ہے،صدر عارف علوی

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروا کے رہےگا۔

دنیا بھر کی طرح آج پاکستان اور سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیری مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے دو سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

پاکستان میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یوم یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور غلام سرور سمیت دیگر شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں شرکت کی، صبح 9 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ٹریفک کو بھی روکا گیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا ایک یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کا کوئی شخص چین سے نہیں بیٹھےگا۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط قوم ہے اور 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروا کے رہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کیا تھا، آج آزاد کشمیر میں تو میڈیا آزاد ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو نہیں جانے دیا جاتا۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کر رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button