بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت سنبھل گئی

گزشتہ روز جسٹس فائز عیسٰی کا آکسیجن سیچوریشن لیول کم ہوگیا تھا لیکن اب ان کی طبیعت سنبھل گئی ہے

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طبیعت سنبھل گئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کئی روز سے کورونا کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جسٹس فائز عیسٰی کا آکسیجن سیچوریشن لیول کم ہوگیا تھا لیکن اب ان کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا آکسیجن سیچوریشن لیول نارمل ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ تھے۔

Back to top button