بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پھر بند

تمام گاڑیاں زیروپوائنٹ چلاس اورگونر فارم میں روک دی گئیں جس کے بعد شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،ڈی سی

دیامر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پھر بند ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کےمطا بق تتہ پانی اور لال پری سمیت 3 مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی جس کی وجہ سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔

ڈی سی کاکہنا ہےکہ تمام گاڑیاں زیروپوائنٹ چلاس اورگونر فارم میں روک دی گئیں جس کے بعد شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے لہٰذا شاہراہ قراقرم چلاس سے گلگت تک آج بند رہے گی۔

ڈی سی کاکہناہےکہ بارشوں کی وجہ سے تتہ پانی میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا سیاح اور مسافر ضلعی انتظامیہ دیامر کی ہدایات کے مطابق سفر کریں۔

Back to top button