بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

باغ میں پھر تصادم، پولنگ کا عمل روک دیا گیا،فوج اور رینجرز پہنچ گئی

ہاڑی گہل میں تصادم کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جبکہ ڈنڈوں اور پتھراؤ سے 7 افراد زخمی ہوئے

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ووٹنگ کے دوران حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ سلہٹ کے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ تصادم ہوا ہے، جس کے بعد پولنگ ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے۔

ہاڑی گہل میں تصادم کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جبکہ ڈنڈوں اور پتھراؤ سے 7 افراد زخمی ہوئے۔

مجسٹریٹ سیکٹر 3 کے مطابق 7 ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد کارکنوں میں دوبارہ تصادم ہوا ہے۔

باغ میں سیاسی کارکنوں میں تصادم کے بعد ڈپٹی کمشنر باغ آر او، فوج اور رینجرز کے ہمراہ ہاڑی گہل پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button