بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ارشد ندیم، نجمہ پروین ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے روانہ

پاکستان کے لیے جیولین تھرو میں میڈل جیتنا ہے، بھرپور تیاری کی، اب قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے،ارشد ندیم


ٹوکیو اولمپکس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے ارشد ندیم اور نجمہ پروین ٹوکیو روانہ ہو گئے۔پاکستانی ایتھلیٹس اولمپکس گیمز ٹوکیو میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ارشد ندیم نے اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، وہ جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ارشد ندیم نے روانگی سے پہلے عید کے روز بھی ٹریننگ کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے جیولین تھرو میں میڈل جیتنا ہے، بھرپور تیاری کی، اب قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے اولمپکس ایک سال کی تاخیر سے جمعے سے جاپان میں شروع ہو رہے ہیں۔

Back to top button