بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا سے مزید 37 جاں بحق

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1029 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں


پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کر گئے جب کہ 2145 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 37 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22848 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 93 ہزار 872 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1029 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 95 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49929 ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button