بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کشمیر کا کیس آگے کے کر جائیں گے، شیخ رشید

وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے فیصلے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے جس کا فیصلہ کل ہو گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے فیصلے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے جس کا فیصلہ کل ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میں سوشل میڈیا کے لیے ترجمان نہیں ہے، تمام اداروں سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے لیے ترجمان رکھیں۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات تحریک انصاف کی حکومت بننے کے متقاضی ہیں، عمران خان کشمیر کا کیس آگے کے کر جائیں گے، مریم نواز اور بلاول نے الیکشن سے پہلے شور مچا رکھا ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ہارنے جا رہی ہے، پی ڈی ایم دھرنے کی تیاری پوری رکھے، حکومت قانون کے تحت ہر قدم اٹھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کروانے میں کردار ادا کرے گی، آزاد کشمیر کے الیکشن میں فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں ہو رہی، فوج نا کھڑی ہوتو لوگ الیکشن ڈبے اٹھاکر لے جائیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کابینہ کو ٹی ایل پی کے فیصلے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے جس کا فیصلہ کل ہو گا۔

Back to top button