بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

ملزم سہیل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سازش ہورہی ہے، ملک ٹوٹنے والا ہے میں ملک بچانے آیا ہوں،پولیس

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے بتایا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، ملک بچانے آیا ہوں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سازش ہورہی ہے، ملک ٹوٹنے والا ہے میں ملک بچانے آیا ہوں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے چھری اور زنگ آلود پستول برآمد ہوا ہے،جبکہ پستول میں گولیاں نہیں ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مشکوک شخص کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین سینیٹ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کاکہنا تھا کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس سےقبل ریڈ زون میں مسلح شخص کی موجودگی سوالیہ نشان ہے۔

Back to top button