بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لورالائی کو ڈویژن اور چمن کو ضلع کا درجہ دیدیا گیا

بلوچستان کابینہ نے18جون کے اجلاس میں نئےڈویژن اور ضلع کے قیام کی منظوری دی تھی

بلوچستان میں ایک نیا ڈویژن اور ایک نیا ضلع قائم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ ریونیو بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیاڈویژن ‘لورالائی’ اور نیا ضلع ‘چمن’ کےنام سے قائم کیا گیا ہے، بلوچستان کابینہ نے18جون کے اجلاس میں نئےڈویژن اور ضلع کے قیام کی منظوری دی تھی۔

نئے ڈویژن کی تشکیل کے بعد ژوب ڈویژن دو ڈویژنوں اور ضلع قلعہ عبداللہ دو اضلاع میں تقسیم ہوگیا ہے،ضلع قلعہ عبداللہ تحصیل قلعہ عبداللہ،گلستان اور سب تحصیل دو بندی پر مشتمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چمن میں تحصیل سٹی چمن اور تحصیل صدر چمن کے علاقے شامل ہیں،لورالائی ڈویژن ضلع لورالائی،موسی خیل،بارکھان اوردکی پر مشتمل ہوگا۔

Back to top button