بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ویانا پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ کی ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی،سعودی میڈیا

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ویانا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں ایران کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آسٹریا میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللّٰہ خالد بن سلطان بھی موجود تھے۔

Back to top button