بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

خوشاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کی ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کامیابیوں کی روایات برقرار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے سرکاری تعلیمی ادارے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کامیابیوں کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے شائننگ اسٹارز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے ٹرائلز میں تین پوزیشن اپنے نام کر لیں۔ ان اوپن ٹرائلز کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس بھکر میں کیا گیا ۔جن میں انڈر 19، انڈر16 اور انڈر 13 کے ٹرائلزہوئے ۔تین اضلاع خوشاب ،میانوالی اور بھکر کے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ساڑھے تین سو کے لگ بھگ کھلیاڑیوں نے شرکت کی۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے ہونہار طلباء نے تینوں کٹیگریز میں حصہ لیا اور ہر کٹیگری میں ادارہ ہذا کے طلباء کی سلیکشن ہوئی ۔ انڈر19 میں محمد رمضان ، انڈر 16 میں حذیفہ روف اور انڈر 13 میں ذیشان حیدر کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ خوشاب کے عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اوپن ٹرائلز میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کی شاندار کامیابی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان، پرنسپل ادارہ ہذا ممتاز ماہر تعلیم راناعبدالروف ،پی ای ٹی حق نواز اور دیگر جملہ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے ادارے کی مزید شاندارکامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Back to top button