بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عید کے بعد صوبے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ،مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد صوبے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ، صورت حال تشویش ناک ہے، اس وقت کئی اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 8.37 فیصد کیس مثبت آئے، کراچی میں شرح 13 فیصد سے زیادہ اور حیدرآباد میں 10فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صورت حال تشویش ناک ہے، اس وقت کئی اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کچھ کھولنے کی بات نہیں کرتے ، بازار 8 کے بجائے اب 6 بجے بند ہوجائیں گی، ہوٹلوں پر ڈائن ان اور ڈائن آوٹ بند رہے گی تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کھلی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیک اوے پر عمل نہیں ہوگا تو دکان کے خلاف ایکشن ہوگا، تمام لوگ ایس او پیز عمل کریں۔وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسکول اور کالج مزید دو ہفتے بند رہیں گے۔

Back to top button