بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب 23 سال میں بھی کرپشن پر قابو نہیں پا سکا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) 23 سال سے کام کررہا ہے لیکن بدعنوانی پر قابو نہیں پاسکا، وجہ یہ ہے کہ ہم چھوٹے لوگوں کو پکڑتے ہیں، چین نے بتایا کہ جب اوپر کے لوگوں کو گرفت میں لایا جائے تو اصل میں کرپشن کم ہوتی ہے۔

اسلام آباد سے ورچوئلی کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 (کے-2) کی منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین سے سیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جہاد کیا اور ظاہر کیا کہ کوئی ملک اس وقت ترقی نہیں کرسکتا جب تک خاص کر اوپر کی سطح کی بدعنوانی ختم نہ کی جائے، طاقتور کو قانون کے نیچے نہ لایا جائے۔

وزیراعظم نے چینی سفارت کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریباً سوا 400 وزارتی سطح کے افراد کو بد عنوانی پر سزائیں دی ہیں، یہ بہت اہم ہے۔

Back to top button