بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فانڈیشن کے پیج پر ایمبولنس سروس کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل ایم ٹی جے فانڈیشن کے توسط سے خریدی گئی نئی ایمبولینس گاڑیوں کا دورہ کررہے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بھی ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فانڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان افراد کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے جنہوں نے ضرورت مندوں کے لیے ایمبولینس سروس کی فراہمی میں تعاون کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے برانڈ بھی لانچ کی جاچکی ہے ۔

برانڈ لانچنگ کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

Back to top button