بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بحرہ ہند میں طوفان،پاکستان کے کونسے ساحلی علاقوں کو خطرہ ہوسکتا؟

۔ٹاک ٹائی نامی اس سمندری طوفان میں رواں ہفتے مزید شدت کا امکان ہے

پاکستان کے ساحل سے قریب بحر ہند میں ایک سمندری طوفان شدت اختیار کر رہا ہے۔ٹاک ٹائی نامی اس سمندری طوفان میں رواں ہفتے مزید شدت کا امکان ہے، اس سمندری طوفان کے نتیجے میں بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں اور پاکستانی سمندر کے قریب مشرق کی جانب ساحلی علاقوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

اگر یہ سمندری طوفان شدت پکڑ گیا تو یہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پاک بھارت ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا طاقت ور ترین طوفان ہو گا تاہم ابھی تک کے اندازوں کے مطابق سمندری طوفان آبادی والے ساحلی علاقوں سے دور رہے گا لیکن مہاراشٹرا کا ساحلی شہر ممبئی اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔

Back to top button