بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

لیبیا میں سمندری طوفان، ہزاروں افراد جاں بحق

لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم دو ہزار  افراد  جاں بحق اور  ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں۔لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے ڈنیال سمندری طوفان نے بڑی تباہی مچادی۔

عصام ابوزریبہ کے مطابق طوفان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہزاروں دیگر افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہوگئے، جن کے بارے میں سمندری پانی میں ڈوب جانےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا ہےکہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے  بلی مقدمہ جیت گئی، مالکن کروڑ پتی بن گئی
Back to top button