بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900 سےکم ریکارڈ

کورونا کو شکست دینے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کروائیں،ماہرین

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچےآگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان میں نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900 سےکم ریکارڈ ہوئی ہے۔

امریکی ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید 50 فیصد کمی اور ویکسی نیشن جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کروائیں۔

خیال رہے کہ آج بھی پاکستان میں 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

Back to top button