بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میںکورونا سے مزید 3ہزار 43ہزار 144 افراد ہلاک

ممبئی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی

بھارت میں مسلسل تیسرے روز کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مزید 3 لاکھ 43 ہزار144افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر کورونا وائرس کے مزید 13 مریض ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی۔

ممبئی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی جبکہ ممبئی کے رہائشی علاقوں میں گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے مسافروں کو آسٹریلیا لے جانے والی پہلی پرواز کے نصف مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب یورپی یونین اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں سے امداد بھارت پہنچا دی گئی۔

Back to top button