بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویکسین ختم ہونے کی افواہیں غلط پھیلائی جا رہی ہیں، یاسمین راشد

15مئی کی صبح 6 بجے پنجاب میں ٹرانسپورٹ دوبارہ کھول دی جائے گی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 15مئی کی صبح 6 بجے پنجاب میں ٹرانسپورٹ دوبارہ کھول دی جائے گی ، صوبے میں جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا وہاں کیسزکم ہیں ، ہسپتالوں میں کورونا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ، عید پر ہسپتالوں میں طبی عملہ موجود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے ، ہسپتالوں کی صورتحال بہتر ہے ، مریض بھی صحت یاب ہورہے ہیں ، عید جیسے تہوار پر بھی فرنٹ لائن ورکرز ہسپتالوں میں کام کریں گے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں جب کہ پیر سے بند ہونے والی ٹرانسپورٹ 15 مئی کی صبح 6 بجے دوبارہ کھلے گی۔

اس سے پہلے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ کورونا ویکسین ختم ہوگئی ، ویکسین سے متعلق تمام غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، ہمارے پاس ویکسین بالکل بھی ختم نہیں ہوئی اور ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ویکسین ہمارے پاس وافر مقدار میں پڑی ہے، شہری آکر ویکسین لگوائیں ، این سی او سی نے جون تک 3 لاکھ یومیہ ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے ، جب کہ اس وقت تک لاکھوں لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے ، کورونا یکسین کا کوئی ری ایکشن نہیں ہے اس لیے لوگ پریشان نہ ہوں ، چین کی ویکسین کا شمار دنیا کی بہترین ویکسین میں ہوتا ہے، 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی واک ان ویکسین کی اجازت ہوگی۔

Back to top button