بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل آرینا سبالینکا نے جیت لیا

2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کلے کورٹ پر ایشلیا بارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

بیلو روس کی کھلاڑی آرینا سبالینکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ون آسڑیلوی کھلاڑی ایشلیا بارٹی کو شکست دیکر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، آرینا نے مقابلہ چھ تین، تین چھ اور چھ چار سے جیتا، یاد رہے کہ دو ہفتے قبل سٹوٹگارٹ میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے فائنل میں ایشلیا نے آرینا کو شکست سے دوچار کیا تھا، 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کلے کورٹ پر ایشلیا بارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، آرینا نے فائنل تک رسائی کے دوران کسی بھی مقابلے میں کوئی سیٹ نہیں ہارا تھا نے اس کامیابی سے اپنے کیریئر کا دسواں اعزاز جیتا ہے ، اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آرینا سبلینکا کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل شکست کے بعد یہ کامیابی حاصل کرکے بہت خوشی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور میں مستقبل کے مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ میرے کھیل میں بہتری آرہی ہے اور آئندہ مقابلوں میں زیادہ محنت کروں گی۔

Back to top button