بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہفتہ، اتوار انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

۔بسوں پر50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی برقرار رہے گی

پنجاب حکومت نے ہفتہ، اتوار انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ، بسوں،ٹیکسی،رکشے میں50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی پر عمل کیا جائے گا، 70 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 8 مئی سے 16مئی تک پنجاب میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت عید اور چاند رات کیلئے ہدایات اورایس اوپیز تیا رکرلیے گئے ہیں۔

صوبہ بھر میں تمام کاروبار ، دفاترز، دکانیں ، سیروتفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ مکمل بندہوگی۔ ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔بسوں پر50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی برقرار رہے گی۔

ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کی گنجائش سے چلے گی۔اسی طرح پابندی کے دوران 24 گھنٹے کھلے رہنے والے کاروبار جن میں تندور، میڈیکل سروسز، فارمیسی، پٹرول پمپ، فوڈ دلیوری سروس، بجلی، گیس انٹرنیٹ، میڈیا ہاسز، کال سنٹرز کھلے رہیں گے۔ جبکہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک گروسری، جنرل اسٹور، بیکریز، گوشت کی دکانیں ، آٹا چکیاں ، فروٹ اور سبزی کی دکانیں اور تندور کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح ہر قسم کی سپورٹس، ثقافتی تہوار، اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

Back to top button