بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جاپان کا فوجی ہیلی کاپٹرلاپتا ہو گیا

جاپان کا فوجی ہیلی کاپٹر  اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتا ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں فوجی کمانڈر سمیت عملے کے 10 افراد سوار تھے۔جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح ہیلی کاپٹر میں سوارافراد کو بچانا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یو ایچ 60 ٹروپ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بلیک ہاک میاکوجیما میں دفاعی بیس سے اڑان بھرنے کے بعد اوکیناوا جزائر کے علاقے میں ریڈار سے غائب ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر سے ریڈیو رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، اطلاعات ہیں کہ گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے فورس کمانڈربھی لاپتا ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔

مزید پڑھیے  جاپان میں ایئر ٹیکسی تیار
Back to top button