بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

مائیکل ہسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

ایک روز قبل چنائی سپر کنگز کے بائولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

انڈین پریمیئر لیگ میں شامل سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنائی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ اور 45 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل چنائی سپر کنگز کے بائولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد چنائی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائیکل ہسی کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان کی رپورٹ مثبت آئی ، ان کے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا جس میں بھی ان کی رپورٹ مثبت آئی۔

Back to top button