بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی، بابر اعظم 9ویں پوزیشن پرچلے گئے

۔ بالنگ اور آل رانڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو 3 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان چھٹے سے 9ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بالنگ اور آل رانڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔بلے بازوں کی رینکنگ میں کیوی کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ سٹیو سمتھ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اسٹریلوی کھلاڑی مارنس لابوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔ جو روٹ چوتھے اور ویرات کوہلی 5ویں نمبر پر ہے۔

بھارت کے رشبھ پنٹ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس 7ویں، روہت شرما 8ویں، بابراعظم 9ویں اور ڈیوڈ وارنر10ویں نمبر پر ہیں۔فواد عالم نے 31 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین 47 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے جب کہ عابد علی بھی 6 درجے ترقی کے بعد 78 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کیروی چندرن ایشون دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیمز اینڈرسن چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، ٹم ساتھی چھٹے، سٹورٹ براڈ 7ویں، جیسن ہولڈر 8ویں، کگیسو ربادا 9ویں اور مچل سٹارک 10 ویں نمبر پر ہیں۔ہرارے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لینے والے فاسٹ بائولر حسن علی 15 درجے ترقی پاکر کیریئر کی بہترین 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں

شاہین آفریدی نے 2 درجے ترقی کے بعد 31 ویں اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے 12 درجے ترقی کے ساتھ 54 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ ٹیسٹ آل رانڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں۔ بین سٹوکس دوسرے، روندرا جدیجہ تیسرے، روی چندرن ایشون چوتھے، شکیب الحسن 5ویں، کائل جیمسن چھٹے، مچل سٹارک 7ویں، کولن ڈی گرینڈہوم 8ویں، پیٹ کمنز9 اورکرس ووکس 10 ویں نمبر پر ہیں۔

Back to top button