بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈین پریمیئر لیگ کی منسوخ،بھارتی کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ

بی سی سی آئی کو براڈ کاسٹ اور سپانسر شپ کی مد میں 2000 سے 2500 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا ہوگا

کھلاڑیوں میں کورونا کیسز آنے کی وجہ سے منسوخ ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو 2500 کروڑ بھارتی روپے تک نقصان کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی پی ایل کی منسوخی کی وجہ سے بی سی سی آئی کو براڈ کاسٹ اور سپانسر شپ کی مد میں 2000 سے 2500 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا ہوگا۔خیال رہے کہ متعدد بھارتی کرکٹرز اور کوچنگ سٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث بی سی سی آئی نے گزشتہ روز آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دی تھی۔

52 روزہ اور 60 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل 30 مئی کو کھیلا جانا تھا تاہم بائیور سیکیور ببل کے باوجود کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث لیگ کے صرف 29 میچز ہی ممکن ہو سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی آئی پی ایل کے میچز کورونا وائرس کے باعث بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پڑے تھے جس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Back to top button