بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا کا پھیلائو، فلائٹ آپریشن 20 فیصد تک محدود کر دیا گیا

پاکستان میں آنے والی غیر ملکی پروازوں کی تعداد 590 سے کم کر کے 123کر دی گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث غیر ملکی پروازوں کی تعداد میں مزید کمی کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی غیر ملکی پروازوں کی تعداد 590 سے کم کر کے 123کر دی گئی ہے جبکہ پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5 مئی سے 20 مئی تک نافذالعمل ہے

Back to top button