بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت کیلئے امریکا کی جانب سے آکسیجن سلنڈرز و دیگر سامان پہنچ گیا

کمپنیوں اور دیگر افراد کی جانب سے عطیہ کردہ سامان سے لیس خصوصی پرواز اگلے ہفتے تک جاری رہیں گی

وبا کی سنگین صورتحال کا سامنا کرنے پر امریکا کی جانب سے بھارت کے لیے 400 سے زائد آکسیجن سلنڈر، ہسپتال کے دیگر سامان اور تقریبا دس لاکھ ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس سے لیس امریکی سپر گیلکسی ملٹری ٹرانسپورٹر نئی دہلی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت کے بعد کیلیفورنیا میں ٹریوس فوجی اڈے سے اس پرواز نے اڑان بھری۔

امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ کمپنیوں اور دیگر افراد کی جانب سے عطیہ کردہ سامان سے لیس خصوصی پرواز اگلے ہفتے تک جاری رہیں گی۔

Back to top button