بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کوالیفائی کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان سمیت 7 ممالک کی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تصدیق کردی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان سمیت 7 ممالک کی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تصدیق کردی۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی، گیمز میں شرکت کے لیے 8ویں ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہوگا۔.

کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد آئندہ برس 28 جولائی سے 8 اگست کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔ ویمن کرکٹ کو پہلی بار کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنایا گیا ہے اور دوسری مرتبہ گیمز میں کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں مینز ون ڈے کرکٹ کا ایونٹ 1998ء میں کوالالمپور میں ہوا تھا۔

Back to top button