بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کورونا وائرس، کرکٹرز نے آئی پی ایل چھوڑنا شروع کردی

فیملی ممبران کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ایشون نے بھی ٹورنامنٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

بھارت میں کورونا کے زور کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز کے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اینڈریو ٹائی کے بعد آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے الگ ہو گئے۔

آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ چھوڑ کر واپس جارہے ہیں۔اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،ادھر بھارت میں کورونا کے شدید پھیلاؤ اور فیملی ممبران کے وبا میں مبتلا ہونے کے باعث بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی پی ایل کے باقی میچز نا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میری فیملی اور رشتہ دار کورونا سے لڑ رہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

Back to top button