بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 249میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہی ہوگا،الیکشن کمیشن کا واضح اعلان

الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کو آگاہ کر دیا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر ہی کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ہے کہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہی ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خصوصی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔

Back to top button