بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملک میں 4 اضافی بے نامی زون قائم کئے جارہے ہیں،ایف بی آر

بے نامی زون پشاور، فیصل آباد، ملتان اور حیدرآباد میں قائم کئے گئے ہیں،اعلامیہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ملک میں 4 اضافی بے نامی زون قائم کئے جارہے ہیں۔

ایف بی آر نے بے نامی زون قائم کئے جانے سے متعلق اعلامیے میں کہا ہے کہ بے نامی زون پشاور، فیصل آباد، ملتان اور حیدرآباد میں قائم کئے گئے ہیں۔

اضافی بےنامی زون ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بےنامی انیشیئیٹیو اسلام آباد کے تحت بنائے گئے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان اضافی بے نامی زونز کا قیام فوری اور مزید آرڈرز تک کیا جا رہا ہے۔

Back to top button