بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جیت پر احسان مانی کی ٹیم کو مبارکباد، بابر اعظم، محمد رضون اور فخر زمان کی تعریف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین قیادت کی، بلاشبہ بابراعظم بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم کپتان، کھلاڑی اور مصباح الحق کی کوچنگ تعریف کی حق دار ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ فخر زمان اور محمد رضوان کی پرفارمنس نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو استحکام دیا ہے۔

Back to top button