بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 249 ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرز تعیناتی کےاحکامات

وفاقی محکمہ داخلہ نے کراچی میں این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرزکی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔

وزارت داخلہ کے حکم نامےکے مطابق 28 سے30 اپریل تک رینجرز این اے 249کے تمام پولنگ اسٹیشن کےباہر تعینات ہوگی،حلقے میں رینجرز تعیناتی کی درخواست الیکشن کمیشن نےکی تھی۔

حکم نامے کے مطابق رینجرز تعیناتی ضمنی انتخاب کے موقع پر پرامن ماحول میں پولنگ یقینی بنانے کے لیے ہے۔

تعیناتی کے دوران رینجرز الیکشن کمیشن اور محکمہ داخلہ سندھ سے رابطے میں ہوگی۔

Back to top button