بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیاکپ ، سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرزکی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہوگی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہوگی جب کہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کےلیے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔

واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات،انجینئرز و عملے کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی
Back to top button