بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مسلح شخص احاطہ عدالت سے گرفتار

جہانگیر ترین اور علی ترین کی آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہورکی بینکنگ کورٹ کے احاطےسے تلاشی لینے کے دوران 1 شخص کے قبضے سے پستول ملی ہے۔پولیس نے عدالت میں پستول لانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

پولیس مذکورہ شخص سے تفتیش کر رہی ہے کہ اس کے عدالت میں پستول لانے کے کیا مقاصد تھے۔

Back to top button