بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کی ایک ایک جیت کی وجہ سے یہ میچ سیریز کا فیصلہ کن میچ بن گیا ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔

فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقا کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے جن میں ڈی کوک، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی شامل ہیں۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا نے 17 رنز سے جیتا تھا۔

ون ڈے سیریز کا آج فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button