بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچ میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریزکے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے، چٹاگروم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے پہلے افغانستان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز سکور کر ڈالے، یہ افغانستان کا ون ڈے کرکٹ کی میں تیسرا بڑا سکور ہے، میچ میں افغان اوپنرز رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 256 رنز سکور ہوئے جو اب تک ون ڈے میچوں میں افغانستان کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے، میچ کے دوران افغانستان کے اوپنر رحمت اللہ گرباز نے 145 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو افغانستان کی جانب سے کھیلی جانے والی دوسری بڑی انفرادی اننگز ہے، میچ میں ابراہیم زردان نے سنچری سکور کی اس طرح ایک ہی ون ڈے میچ میں دو افغان بیٹرز کی جانب سے سنچریاں بھی پہلی بار سکور کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے  قطری ڈپٹی وزیراعظم کی کابل آمد،عبوری وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات
Back to top button