بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے میچ ، پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سترہ ستمبر کو ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے اعلان کے مطابق ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم(کپتان)،شاداب خان(نائب کپتان)، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، زاہد محمود، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بھی راولپنڈی میں انیس جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اکیس ستمبر کو کھیلا جائیگا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے لاہور روانہ ہو جائیں گی۔

Back to top button