بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موٹروے پولیس نے موٹروے پر کورونا سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کر دیا۔

(اسلام آباد)

تفصیلات کے مطابق، DIG (موٹروے زون) اشفاق احمد کی ہدایت پر موٹروے پولیس (سیکٹر ایم ٹو نارتھ) مین ٹول پلازہ اسلام آباد پر کورونا سے بچاؤ اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس خصوصی مہم کے دوران موٹروے استعمال کرنے والے بلخصوص سواری والی گاڑیوں میں کرونا سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

مہم کے دوران ڈرائیورز اور سواریوں کو بریف کیا جا رہا ہے کہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھ دھونا، ماسک، دستانے، سنیٹائز کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کرونا جیسی وبا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے استعمال کرنے والوں میں ماسک، دستانے، سنٹائزر اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

یہ آگاہی مہم چند دن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران موٹروے پولیس افسران کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام کو کرونا اور روڈ سیفٹی کے بارے میں بریفینگ دیں۔

Leave a Reply

Back to top button