بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کورونا: اسلام آباد کے مزید علاقے ہاٹ سپاٹ قرار، سیکٹرز آئی ایٹ اور آئی ٹین کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جارہا ہے اور  اسلام آباد کے مزید علاقے کورونا وائرس کے پھیلائو کے حوالہ سے ہاٹ سپاٹ قراردیئے گئے۔

اسلام آباد کے سیکٹرز آئی ایٹ اور آئی ٹین کو  مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی  ذ رائع کے مطابق ان علاقوں کو سیل کرنے کے حوالہ سے نوٹیفکیشن  آئندہ 24 گھنٹوں میں جاری کیئے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایٹ سیکٹر میں ایک دن میں 200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ ان دونوں علاقوں میں کل 600 کے قریب کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دونوں علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کے حوالہ سے اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات  مکمل کر لئے گئے۔  جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے بھی ان دونوں علاقوں سیل کرنے کی سفارش کی گئی۔ آئی ایٹ کے علاقہ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے اعلانات بھی کئے گئے ہیں کہ لوگ  ضروری اشیاء کی خریداری کر لیں، کورونا وائرس کے بہت زیادہ کیسز کی وجہ سے علاقہ کو سیل کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button