بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا، مزید 97 افراد جاں بحق، کل اموات 2729 ہوگئیں

اسلام آباد (صباح نیوز)

ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 97مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2729 ہو گئی، جبکہ کوروناوائرس کے مزید 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اور اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3144 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کوروناوائرس کے مریضوں اور انتقال کرنے والوں کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ صوبہ  پنجاب میں کورونا وائرس کے کل کنفرم مریضوں کی تعداد 54138 ہے جن میں سے 17,710 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت صوبہ میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 35,397 ہے جبکہ صوبہ میں کورونا وائرس کے باعث 1031 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔ کوروناوائرس کے 53721مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 88,028 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)  کی جانب سے پیر کے روز کورونا وائرس کے تازہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 53 ہزار 805 ہے جبکہ صوبہ  میں اب تک کورونا وائرس کے 25,606 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں اس وقت ایکٹو کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 27,368 ہے جبکہ صوبہ میں کورونا وائرس کے 831 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اس وقت کنفرم کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار13 ہے جن میں سے 4,539 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وقت صوبہ ایکٹو کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 12,799 ہے جبکہ صوبہ میں کورونا وائرس کے 675 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں اس وقت تک کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 8 ہزار 177 ہے جن میں سے 2,859 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ صوبہ میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 5,233 ہے جبکہ صوبہ میں کورونا وائرس کے 85 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد  8 ہزار 569 ہے جن میں سے 2,037 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد 6,454 ہے جبکہ اسلام آباد میں کورونا وائس کے 78 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں اس وقت تک کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 647 ہے جن میں سے 254 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد 380 ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث 13 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں اس وقت تک کورونا وائرس کے کل کنفرم مریضوں کی تعداد ایک ہزار 129  ہے جن میں سے 716 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد 397 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 16 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3144 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Back to top button