
قومی
پاکستان نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کردی
پاکستان نے آج (جمعہ) غزہ کے عوام کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل انسانی امداد کی اٹھارہویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔یہ امدادی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ شراکت داروں کے تعاون سے فراہم کی جس میں اٹھارہ سو ٹن سے زیادہ سامان شامل تھا۔ امداد روانگی کی تقریب آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی جس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے شرکت کی۔ امداد کا یہ سلسلہ غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی بھرپوریکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔حکومت پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک ایسی خود مختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔















