بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریب کا انعقاد

یادگارِ شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اسلام آباد پولیس سمیت پورے ملک کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومِ شہدائے پولیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یادگارِ شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اسلام آباد پولیس سمیت پورے ملک کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 53 شہداء نے فرض کی ادائیگی کے ساتھ اس مٹی کا حق ادا کیا۔

آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، بیوہ، بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہی

مزید پڑھیے  ضلع خوشاب کی بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات میں نوجوان قانون دانوں نے اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کردیا
Back to top button